اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر طیب اردوغان استنبول پہنچ گئے ہیں جبکہ ترک حکومت فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک صدر اس وقت استنبول پہنچ گئے ہیں ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں حالات کشیدہ ہیں جبکہ ترک وزير اعظم نے کہا ہے کہ فوجی بغاوت کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیاہے اور بغاوت کرنے والے فوجیوں کیخلاف مقدمہ چلانے کیلئے تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں ہیں ۔
الجزیرہ کے مطابق حکومت نے استنبول اور انقرہ کا کنٹرول دوبارہ مکمل طور پر سنبھال لیا ہے اور فوجی بغاوت کو پسپا کر دیا گیاہے ۔
.......
/169